fbpx
Free Shipping All Over Pakistan

Nine Types in Sunnah Of Wudu

سنت نمبر : 1

وضو کی سنتوں کا بیان

: ترجمہ

وضو کی سنتیں : دونوں ہاتھوں کا تین بار دھونا ہے، دونوں ہاتھوں کو برتن میں ڈالنے سے پہلے جب بیدار ہو وضو کرنے والا اپنی نیند سے۔

وضو کی سنتوں میں سب سے پہلی سنت یہ ہے کہ جب متوضی نیند سے بیدار ہو تو وہ اپنے دونوں ہاتھ برتن میں ڈالنےسے پہلے تین مرتبہ دھوئے کیوں کہ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللهﷺ نے فرمایا

Sunnah Of Wudu
Sunnah Of Wudu

جب تم میں سے کوئی آدمی اپنی نیند سے بیدار ہو تو نہ داخل کرے اپنا ہاتھ برتن میں یہاں تک اس کو تین مرتبہ دھوئے کیوں کہ کوئی نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا۔ مصنف علیہ الرحمہ کی عبارت میں استيقاظ من النوم کی قید اتفاقی ہے احترازی نہیں ہے کیوں کہ وضو کرنے سے پہلے دونوں ہاتھوں کا دھونا مطلقاً سنت ہے خواہ نیند سے بیدار ہوا ہو یا نہ ہوا ہو۔ ( عینی شرح ہدایہ ج : ۱/ ۷۳ ، فتح القدیرج:۱۹/۱،الجوہرۃ النیر ہ ج:۵/۱ )

سنت نمبر : 2

وضو کی ابتدا میں بسم اللہ کا حکم

: ترجمہ

وضوء کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا سنت ہے۔

تشریح

سنت وہ طریقہ ہے، جو دین میں رائج ہو فرض اور واجب نہ ہو۔ ( نورالانوار، ص: ۱۷۰ )

حدیث میں فضیلت وضوء کی نفی کی گئی ہے یعنی بغیر سم اللہ پڑھے وضو تو ہو جائے گا، مگر افضل نہیں ہوگا۔

سنت نمبر : 3

مسواک کی سنیت

Sunnah Of Wudu

: ترجمہ

اور مسواک کرنا بھی سنت ہے۔

تشریح : ائمہ اربعہ کا اس بات پر اتفاق ہے کہ مسواک کرنا صرف سنت ہے واجب نہیں ہے۔

سنت نمبر : 4 اور 5

وضوء میں کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا سنت ہے

: ترجمہ

کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھی وضو میں مسنون ہے۔

حضور نے ایک اعرابی کو وضو کی تعلیم دیتے ہوئے فرمایا : تَوَضَاء كَمَا أَمَرَكَ اللهُ ( ترمذی ج: ص:۶۶ )

جس طرح اللہ نے حکم دیا ہے اسی طرح وضو کر ۔ اور قرآن میں جہاں اللہ نے وضوء کا ذکر فرمایا ہے وہاں مضمضہ و استنشاق کا کوئی ذکر نہیں ہے معلوم ہوا کہ یہ دونوں چیزیں وضو میں مسنون ہوں گی نہ کہ واجب اور فرض ۔ ( کفایہ ج:۱ ص: ۲۲)

سنت نمبر : 6

دونوں کانوں کا مسح سنت ہے

: ترجمہ

وضو کی سنتوں میں سے دونوں کانوں کا مسح کرنا بھی ہے ۔

تشریح : کی کانوں کے مسح کے لیے نیا پانی لیا جائے گا، یا سر کے باقی ماندہ پانی سے ہی مسح کر لیا جائے گا

امام ابو حنیفہ کے نزدیک کانوں کا مسح سر کے پانی سے کرنا مسنون ہے

سنت نمبر : 7

ڈاڑھی کا خلال کرنا بھی سنت ہے۔

: ترجمہ

اور ڈاڑھی کا خلال کرنا بھی سنت ہے۔

سنت نمبر : 8

ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کے خلال کا حکم

: ترجمہ

وضو کی سنتوں میں ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کا خلال کرنا بھی ہے۔

اگر انگلیوں کا خلال کرنا واجب ہوتا تو حضور کی وضو کی حکایت کرنے والے بہت سے صحابہ کرام میں سے صرف چند نے تخلیل کا ذکر کیا ہے تو سب ذکر کرتے ( البحر الرائق : ۱/ ۲۳)

سنت نمبر : 9

اعضاء مغسولہ کو دھونے کا حکم

: ترجمہ

وضو کی سنتوں میں سے اعضاء مغسولہ کو تین تین بار دھونا بھی ہے۔

تشریح : اعضاء مغسولہ کو کتنی تین مرتبہ دھونا مسنون ہے

: کتاب کا نام

شرح مختصر القدوری

Sunnah Of Wudu Read More this type of articles>>>>
Sunnah Of Wudu And Farz Article>>>>

BLOG

Related Articles

COMMENT

Post a Comments

A lectus ac pulvinar tincidunt accumsan. Ullamcorper dolor at lectus ac, sed facilisis hac. Molestie aliquam ut blandit nibh vulputate lectus in sit. Egestas in dolor dui purus tincidunt eget cras nisl est aliquam ut blandit nibh vulputate lectus ullamcorper.

2 Responses

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Welcome To Islami Kutub

We are here to Provide All Islamic Books in One Place
If you find any mistakes or translation issues, please inform Us to fix this issue And If you Dont Find any islamic book feel free to contact us any time for your book information.