Altakashuf

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی مایہ ناز تصنیف ۔ تصوف کے سینکڑوں دقیق مسائل کا قرآن و حدیث سے استنباط

 1,100

10 in stock

Guaranteed Safe Checkout

Description

التکشف عن مہمات التصوف اردو

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں کہ میرے پاس کئی لوگوں کے خطوط اور سوالات مسلسل آتے رہتے تھے اور ہر سالک کو مختلف علوم و اعمال کی تعلیم و تلقین کی ضرورت ہوتی تھی ۔ لیکن یہ تعلیم کیونکہ زبانی ہوتی تھی تو اس لئے بعض اوقات بوجہ ضیق وقت یا عدم استحضار فی الذہن بعض امور کے بیان و اظہار میں متکلم سے فروگزاشت ہوجانے کا خطرہ رہتا تھا اس لئے اتفاقی اختلافات یعنی جو باتیں اکثر و بیشتر پوچھی جاتی تھیں جو اعتراضات بار بار پوچھے جاتے تھے اُنکی تلافی صرف مضامین کے مقید بالکتاب کردینے سے ہی ہوسکتی ہے ۔ اگرچہ اس فن میں کثرت سے کتابیں موجود ہیں لیکن ان سب کتابوں کا دیکھنا صعوبت سے خالی نہیں ہے ۔ احقر نے ان ضرورتوں پر نظر کرکے ان کتب سے ملتقط کرکے اپنے مختلف رسالوں میں متفرق مقامات پر ایسے مہمات سے تعرض بھی کیا ہے مگر ان رسائل کا اول جمع کرنا پھر اول سے آخر تک بالاستیعاب انکا مطالعہ کرنا پھر انکا ذہن میں رکھنا تشتت و تکلف سے خالی نہیں ہے ۔ اس لئے میں نے سب مہمات علمیہ وعملیہ کو منتخب کرکے جمع کردیا ہے۔ اس کتاب کے تین حصے ہیں ۔ پہلا حصہ کم استعداد رجال ونساء کے لئے ہے ۔ دوسرا حصہ متوسط استعداد والوں کے لئیے ہے ۔ تیسرا حصہ اہل علم کے لئے ہے اور ہر حصہ میں جو متفق مضامین رسائل سے لئے ہیں وہ بتفاصیلہا وبعینہا منقول ہیں ۔ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی مایہ ناز تصنیف ۔ تصوف کے سینکڑوں دقیق مسائل کا قرآن و حدیث سے استنباط

Additional information

Weight

0.780 kg

Binding Type

Hard Cover

Delivery Time

5-7 Working Days

Jild

1

Number Of Pages

728

Paper Quality

Normal

Published By

Taleefat E Asharfia

Shipping Charges

FREE

Written By

Hakeem UL Ummat Hazrat Maulana Ashraf Ali Thanvi RA