Description
عبرت کی دنیا
یہ دنیا عبرت سے بھرپور ہے یہاں پر مکافات عمل اور قدرت کا انتقام ضرور ہوتا ہے۔ اس کتاب میں سینکڑوں حالات اور عبرت انگیز واقعات ہیں جن سے دین حق پر چلنے کی فکر نصیب ہوتی ہے
شیخ سعدی نے فرمایا ہے کہ نصیحت کی بات دیوار پر بھی لکھی ہو تو قبول کرلو ۔ ہر آنے والا دن اپنے ساتھ بے شمار عبرتیں اور نصیحتیں لیکر طلوع ہوتا ہے ۔ صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ آدمی چشم بصیرت پیداکرے ۔ قرآن کریم میں بھی سابقہ منکرین اور معاندین کفار کی ہلاکتوں کے عبرتناک واقعات دئیے ہوئے ہیں ۔ اور ان عبرت ناک واقعات سے نصیحت حاصل کرنے کی دعوت دی ہے ۔ انسان کی سعادت مندی اسی میں ہوتی ہے کہ وہ خود عبرت کا نشان بننے کی بجائے دوسروں کے حالات سے عبرت حاصل کرکے غلط کاموں سے باز آجائے ۔
اس کتاب میں گناہگاروں اور نافرمانوں کے عبرت انگیز حالات بتائے گئے ہیں جنہوں نے گناہوں کا عذاب دیکھ لیا ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کو اسی دنیا میں ظاہر کردیا اور مکافات عمل کا باب مزید واضح ہوگیا ۔ اس میں ایسے حسرتناک انجام اور سبق آموز حالات ہیں کہ پڑھ کر پھر کبھی انسان ایسی نافرمانی کی جراءت نہ کرسکے ۔