Description
عظیم عالمی شخصیت(2جلد)۔
حضرت کے علمی، عملی اور اصلاحی کمالات کا صحیح ادراک ارباب علم ہی کرسکتے ہیں جبکہ بندہ علم سے تہی دامن ہے ۔ حضرت کے تفصیلی حالات آپکی خود نوشت سوانح”یادیں” ماہنامہ “البلاغ” میں قسط وار آرہی ہیں ۔اس کتاب کا اولین مآخذ یادیں ہی ہیں جن کے مضامین و اقتباسات آپ کو کتاب ہذا میں جگہ جگہ پرملیں گے ۔
اس کتاب میں تقریباً 20 اہم عنوانات کے تحت حضرت کے مبارک حالات و واقعات کو بحوالہ جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
اپنی بساط کی حد تک حضرت کی کتب کے علاوہ حضرت کے علمی کاموں میں معاون احباب سے بھی برابر رابطہ رہا لیکن بندہ کو اس بات کا اعتراف ہے کہ اس کتاب میں کوشش کے باوجود حضرت کی مبارک زندگی کے بہت سے پہلو اور اہم چیزیں رہ گئی ہوں گی ۔
مصنف ومرتب لکھتے ہیں کہ یہ کتاب حضرت کی خدمت میں ایک محب کی طرف سے ہدیہ ہے ۔
اس کتاب کو بزریعہ واٹس ایپ آرڈر کرنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں
Click on the link provided to order this book via WhatsApp.