ایک سے زائد نکاح کرنے والوں کے ایک رہنما کتاب ۔ دوسری شادی کے احکام و مسائل اور حقوق کی ادائیگی کی تفصیلات ۔ یہ کتاب دوسری شادی کی ترغیب میں نہیں ہے بلکہ اُن لوگوں کے لئے ہے جو شادی کرچکے ہیں اور اس عقدثانی کے بعد خاوند کو کن کن مراحل اور مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے ۔
ان مشکلات سے نکلنے کا آسان دستور العمل اور موجودہ حالات میں حقوق کی ادائیگی کا لائحہ عمل ۔ نیز عدل و انصاف، نان و نفقہ اور پھر دیگر ازدواجی مسائل کے بارہ میں شرعی راہنمائی اس کتاب میں ذکر کی گئی ہے ۔
چند ایسی صورتیں بھی بتائی گئی ہیں جن پر عمل کرکے دوسری شادی کے بعد گھر میں آنے والی بیوی، پہلی بیوی، اسکی اولاد اور اپنے خاوند کے ساتھ کس طرح خوش و خرم رہ سکتی ہے ؟
اس کتاب میں ان عنوانات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ دوسری شادی کو کبھی بھی خفی نہیں رکھنا چاہئے ۔ اور اگر عدل کرنا دشوار ہوتو دوسری شادی کرنا کبیرہ گناہ ہے ۔ بیویوں کا علیحدہ رہائش کا مطالبہ کرنا اُنکا شرعی حق ہے ۔
دوسرے نکاح کے لئے کچھ شرائط بھی ہوتی ہں اور دو بیویوں میں برابری کس طرح کرتے ہیں ۔ یہ سب موضوعات اس کتاب میں بیان کئے گئے ہیں َ