Description
انقلاب عظیم
اہلِ اللہ کی پُر اثر نظر نے کس طرح دل کی کائنات میں انقلاب برپا کردیا اپنے موضوع پر حیرت انگیز انقلابی کتاب دل کی روحانی زندگی میں دینی واصلاحی انقلاب کے واقعات جو اس بات پر شاہد ہیں کہ “نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں”۔ زمانہ کے انقلابات ہمیں عبرت و نصیحت کی دعوت دے رہے ہیں کہ دنیا اور اسکا جادو فانی ہے ۔ نیک بخت وہ ہیں لوگ جو دنیا کی جادوگری اور طلسماتی رنگ و روپ سے اپنا دامن بچائے رکھتے ہیں ۔
جس طرح زمانہ کے انقلاب اپنے اندر تغیر و تاثر رکھتے ہیں اسی طرح حضرات انبیائے کرام علیہم السلام اور اللہ والوں کی نظر کیمیا اثر بھی اپنے اندر بڑی قوت و برکت رکھتی ہے ۔ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کس قدر انقلابی تھی کہ 23 سال کے قلیل عرصہ میں ایسا عالمگیر اسلامی انقلاب آشکارا کیا کہ انسانیت کی تکمیل فرمادی ۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کس مذموم ارادہ سے گھر سے نکلے اور کس طرح حلقہ ایمان میں داخل ہوگئے اور پھر ایسے مراتب ملے کہ روضہ مبارک میں تدفین کی سعادت عظمیٰ حاصل ہوئی ۔ یہ بھی دور نبوت ہی کی برکات ہیں کہ وہ زمانہ جو پہلے زمانہ جاہلیت کے عنوان سے پہچانا جاتا تھا ۔ وہی زمانہ سراپا خیر بن گیا اور خیر القرون کے مبارک لقب سے اب تک پہچانا جاتا ہے ۔
اس کتاب میں جہاں دنیاوی انقلاب پر مبنی واقعات دئیے گئے ہیں اسی طرح اللہ والوں کی صحبت اور اُنکی نظر کرم کا فیضان کس طرح زندگی میں روحانی، ایمانی اور اصلاحی انقلاب برپا کردیتا ہے ۔ ایسے بیسیوں واقعات بھی جزو کتاب بنائے گئے ہیں ۔