fbpx
Free Shipping All Over Pakistan

Sakhi Log

 1,250

سخی لوگ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، اہل بیت، صحابہ کی مبارک زندگیوں سے سخاوت کے ایسے واقعات جو فیاضی کا ملکہ پیدا کرتے ہیں اور مال کو آخرت میں محفوظ کرنے کا طریقہ یعنی سخاوت سکھاتے ہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جود و سخا اور فیاضی کی شہادات اس قدر ہیں کہ متعصب اور متنفر غیر مسلم مؤرخین بھی آپکو کائنات کا سب سے بڑا سخی ماننے اور لکھنے پر مجبور ہیں

10 in stock

Description

سخی لوگ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، اہل بیت، صحابہ کی مبارک زندگیوں سے سخاوت کے ایسے واقعات جو فیاضی کا ملکہ پیدا کرتے ہیں اور مال کو آخرت میں محفوظ کرنے کا طریقہ یعنی سخاوت سکھاتے ہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جود و سخا اور فیاضی کی شہادات اس قدر ہیں کہ متعصب اور متنفر غیر مسلم مؤرخین بھی آپکو کائنات کا سب سے بڑا سخی ماننے اور لکھنے پر مجبور ہیں ۔ اس کے علاوہ صحابہ کرام اور صحابیات کو بھی عظیم روحانی و مالی صفت “سخاوت” سے نوازا گیا تھا ۔ اُنکی سخاوت کو دنیا کی رنگینیاں اور شرور و فتن جنبش نہ دے سکے ۔حتیٰ کہ اُنکی تمام تر صلاحیات ترویج دین اور اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے وقف ہوکر رہ گئیں ۔

اس کتاب کے باب اول میں سخاوت اور فیاضی کے متعلق اہم ابتدائی مضامین دئیے گئے ہیں ۔ نیز مال کی تقسیم اور خرچ کا اسلامی مزاج دکھا گیا ہے ۔ اسی بارہ میں قرآن وحدیث کی تعلیمات اکٹھی کر کے بیان کردی گئی ہیں ۔ دوسرے باب میں سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے کمال جود و سخا اور فیاضی و دریادلی کے شاھکار واقعات مرتب کئے گئے ہیں ۔ تیسرے باب میں صحابہ کرام اور چوتھے باب میں صحابہ کرام کے علاوہ خیر القرون کے مثالی جذبہ سخاوت کو روشناس کرانے والے واقعات جمع کئے گئے ہیں ۔ پانچویں اور آخری باب میں برصغیر پاک و ہند کے سلاطین ارباب علم اور مشائخ عظام کی زندگیوں سے سخاوت و فیاضی پر مبنی واقعات و حکایات جمع کی گئی ہیں ۔

آج کل امت مسلمہ جن مسائل کے گرداب میں ہے وہ کسی بھی صاحب بصیرت سے مخفی نہیں ہے ۔ ان حالات میں اہل ثروت اور باتوفیق اہل خیر پر یہ ذمہ داری دوچند ہوجاتی ہے کہ مفلوک الحال شخص پر خرچ کریں ۔ مالدار شخص اپنا مال راہِ خدا میں خرچ کرکے سوچ سے بھی زیادہ نیکیاں کما سکتے ہیں ۔ آج کے دور میں سخاوت کا مظاہرہ کرنا اخلاقی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ سماجی فرض بن چکا ہے ۔

Additional information

Weight0.470 kg
Binding Type

Hard Cover

Delivery Time

5-7 Working Days

Jild

1

Number Of Pages

384

Paper Quality

Normal

Published By

Taleefat E Asharfia

Shipping Charges

FREE

Written By

Qari Muhammad Ishaq Multani Shb